214

پشاور ہائی کورٹ نے ہسپتالوں کومیڈیکل ویسٹ ٹھکانے لگانے کے احکامات جاری کردیئے

پشاور ہائیکورٹ نے تمام ہسپتالوں کو میڈیکل ویسٹ جلد از جلد ٹھکانے لگانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر احکامات پر عمل نہ کیا گیا تو عدالتی کارروائی کی جائے گی ‘ پشاو ر کے ایک وکیل سیف اللہ محب کا کاخیل کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اپنا یا گیا تھا کہ پشاور کے بڑے ہسپتالوں سمیت تمام ہسپتالوں میں میڈیکل ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے کوئی انتظامات نہیں جس کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں گزشتہ روز سماعت کے موقع پر محکمہ صحت کے عہدیدارمحمد ایوب نے عدالت کو بتایا کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور آر ایم آئی میں میڈیکل ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کا نظام موجود ہے جبکہ دیگر کسی ہسپتال میں یہ انتظام نہیں ‘ اس موقع پر عدالت عالیہ نے محکمہ ماحولیات کے ڈائر یکٹر جنرل بشیر خان کو حکم دیا کو ہسپتالوں میں میڈیکل ویسٹ کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کے بعد ایک ماہ میں رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں