277

KADOکے جنرل باڈی کا اجلاس، غلام مصطفی 26ووٹ لیکر چیر مین منتخب

ہنزہ ( اجلال حسین/نیوزبائی پامیرٹائمز ) قراقرم ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائز یشن KADOکے جنرل باڈی کا اجلاس، غلام مصطفی 26ووٹ لیکر چیر مین منتخب جبکہ اظہار ہنزائی 16ووٹ لیکر دوسری نمبر پر رہے۔ رشید علی گولسن بلا مقابلہ وائس چیر مین نامزد ہو گئے۔ گزشتہ دنوں ہنزہ میں KADOکا تین سال بعد جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ تین سال کے لئے چیرمین اور وائس چیرمین کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ جنرل باڈی اجلاس میں ایک جمہوری اانداز اپنا تے ہوئے سابق ادوار کی طرح ا سال بھی چیرمین اور وائس چیر مین کے لئے انتخابات عمل میں لایا گیا ۔ جنرل باڈی اجلاس میں غلام مصطفی ساکن ششکٹ ، اظہار ہنزائی ساکن حیدر آباد چیرمین کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ جس میں غلام مصطفی 26ووٹ لیکر چیرمین منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ اظہار ہنزائی کو 16ووٹ ملی۔ اس موقع پر نو منتخب چیر مین نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ انشاللہ KADOکو مزید فعال بنانے کے ساتھ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں یوتھ میں مختلف قسم کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں ٹریننگ دینے کے ساتھ ثقافتی شعبے کو آگے بڑھانے اور خواتین کے لئے گھر کے دہلیز پر روز گار کے مواقع پیدا کرنے جس میں دستکاری کے ساتھ خصوصی افراد کے لئے روز گار کے زرائع پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امجد ایوب نے KADOکے تیسرے چیرمین کے حیثیت سے چھ سال اپنی خدمات سرانجام دیکر اپنی مدت پوری کر دی۔غلام مصطفی کی کاڈور چیرمین بننے پر عوامی حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ سابقہ عہداداروں کی طرح بحیثیت چیرمین کاڈو علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرئیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں