244

علم کی شمع کوگھرگھرپہنچائیں گے اورچترال کے شرح خواندگی کوسوفیصدتک پہنچانے کاعزم کررکھاہوں ،سلیم خان

چترال(ڈیلی چترال نیوز)گذشتہ دنوں گورنمنٹ ہائیرسکنڈری سکول ایون کاافتتاح کرتے ہوئے ضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین ڈیڈاک وممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان نے کہاکہ ضلع چترال کے مقصدکے حصول کے لئے علم کی شمع کوگھرگھرپہنچاناپڑے گا،الحمداللہ اپنے 9سالہ دوراقتدارمیں چترال کے تمام علاقوں میں تعلیمی ادارے بناچکاہوں،اورگاؤں ایون کی ترقی کے لئے میرے خدمات روزروشن کی طرح عیان ہیں نہ صرف ایون بلکہ پورے ضلع میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھایاہوں۔انہوں نے کہاکہ اپنے خدمات اورکارکردگی کی بنیادپرمیں سمجھتاہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ2018ء کے الیکشن میں بھی جیت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی اورانشاء اللہ تعالیٰ اس بارمرکزاورصوبوں میں بھی حکومت پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ آئین کی بالادستی اورجمہوری اداروں کی تحفظ کیلئے کام کیاہے ،ہمیشہ غریبوں،مزدوروں اورمحروم طبقے کی نمائندگی کی ہے اوریہ ہی وجہ ہے کہ آج بھی چترال کے 25ہزارغریب خاندانوں کوبے نظیرکارڈکی صورت میں ماہواروظیفے مل رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سال لواری ٹنل کے تکمیل کے بعدچترال میں ایک بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے اورگلگت چترال،چکدرہ روڈکوبھی سی پیک میں شامل کیاگیاہے جس کے ذریعے مزیدترقی کے راہیں کھل جائیں گے مگرتبدیلی کے لئے چترال کے نوجوان اپنے آپ کوتیاررکھیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں