چترال(ڈیلی چترال نیوز)گذشتہ دنوں گورنمنٹ ہائیرسکنڈری سکول ایون کاافتتاح کرتے ہوئے ضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین ڈیڈاک وممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان نے کہاکہ ضلع چترال کے مقصدکے حصول کے لئے علم کی شمع کوگھرگھرپہنچاناپڑے گا،الحمداللہ اپنے 9سالہ دوراقتدارمیں چترال کے تمام علاقوں میں تعلیمی ادارے بناچکاہوں،اورگاؤں ایون کی ترقی کے لئے میرے خدمات روزروشن کی طرح عیان ہیں نہ صرف ایون بلکہ پورے ضلع میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھایاہوں۔انہوں نے کہاکہ اپنے خدمات اورکارکردگی کی بنیادپرمیں سمجھتاہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ2018ء کے الیکشن میں بھی جیت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی