181

انجمن ترقی کھوار چترال کے انتخابات میں شہزادہ تنویر الملک کو چھ ماہ کی عبوری مدت کے لئے دوبارہ صدر منتخب

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) انجمن ترقی کھوار چترال کے انتخابات میں شہزادہ تنویر الملک کو چھ ماہ کی عبوری مدت کے لئے دوبارہ صدر منتخب کرلئے گئے جبکہ صادق اللہ صادق سینئر نائب صدر، اسلم شیروانی ، محمد سلیم ، اور محمد جناح الدین پروا نہ نائب صدور، ظہورالحق دانش جنرل سیکرٹری، فدا محمد فدا جائنٹ سیکرٹری، سید نذیرحسین شاہ نذیر پریس سکرٹری اور ثناء اللہ ثانی خزانچی منتخب ہوگئے۔ چترال پریس کلب کے ہال میں انجمن کے سابق صدر امیر خان میر کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ سابق صدر کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر چھ ماہ کی عبوری مدت کے لئے دوبارہ صدر مقرر کیا جائے جوکہ دسمبر کے بعد بھی اس عہدے پر کام جاری رکھے گا۔ اجلاس کے شروع میں شہزادہ تنویر الملک نے گزشتہ تین سالوں کے دوران انجمن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جسے بے حد سراہا گیا۔ اپنی صدارتی خطاب میں امیر خان میر نے کہاکہ انجمن ترقی کھوار اب ایک تناور درخت بن چکا ہے جس کے چھاؤں تلے چترال کے ادیب اور شاعر اس زبان کی خدمت میں مصروف ہیں جوکہ ہر قسم کے تعصبات اور تنگ نظر ی سے پاک تنظیم ہے جہاں رواداری اور بھائی چارہ کے عنا صر ذیادہ نمایان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں