216

کیسو جشن بہاران فٹ بال ٹورنمنٹ اختتام پذیر۔کیسو دروش نے درگندیزی دروش کو ہراکر فائنل جیت لیا،ایم پی اے سلیم خان فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے ۔

چترال(نمائندہ )مورخہ 23مئی کو کیسو میں جشن بہاران فٹ بال ٹورنمنٹ اختتام پذیر ہوا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایم پی اے سلیم خان تھے۔Image may contain: 29 peopleمہمان خصوصی نے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایا۔میچ انتہائی دلچسپ رہا سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیسو دروش فٹ بال ٹیم نےImage may contain: 17 people, people standing and outdoorدرگندیزی فٹ ٹیم دروش کو ایک کے مقابلے صفر گول سے ہراکر فائنل میچ جیت لیا۔مہمان خصوصی ایم پی سلیم خان نے جیتے والے ٹیم کے لئے نقددس ہزار،ہارنے والے ٹیم کے لئے پانج ہزار اور منتظمین فٹ بال ٹورنمنٹ کے لئے پندرہ ہزار روپے کا اعلان کیا اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی۔اس سے قبل ایم پی اے جب کیسو پہنچے تو علاقے کے عمائدین نے اُن کاپُرتپاک استقبال کیا۔مہتر ژاؤ امین دستگیر کے گھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سلیم خان نے کہا Image may contain: 14 people, people standing, wedding and outdoorکہ علاقے کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی۔اُنہوں نے کیسو گول کے درمیان پُل کے مرمت کے لئے 5لاکھ روپے کی منظوری دے دی ۔کیسو گول سڑک کے لئے 8لاکھ روپے مختص کیے ۔گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کو ہائی کرنے کی یقین دہانی کی اور ساتھ ہی گورنمنٹ مکتب سکول کیسو کوڑ کو پرائمری سکول بنانے کے لئے بھی یقین دہانی کی۔اس موقع پر مہتر ژاؤ امین دستگیر،مہتر ژاؤ محمود دستگیر ،شہزادہ خلیل ،ویلج ناظمین ،کونسلرز،یوتھ ممبر،سابق ناظم دل نوازاورعلاقے کے دیگر معتبرات موجودتھے۔ اس کے بعد سلیم خان نے کیسو پائین اورکیسو گولدہ میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے زیرنگرانی 1کروڑ76لاکھ39ہزار روپے لاگت سے بننے والی واٹر اسکیم کا بھی افتتاح کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں