209

سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی نور عالم خان تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی نور عالم خان پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، نور عالم خان نے آصف زرداری کے دورہ پشاور کا بھی بائیکاٹ کیا تھا، انہوں نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نور عالم خان پیپلزپارٹی کے قیمتی آدمی تھے، ن لیگ کے بھی بہت سے لوگ رابطے میں ہیں جو پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے بہت سے لوگ پر کھول رہے ہیں،بہت بڑی تعداد میں لوگ ن لیگ چھوڑ کر آنا چاہتے ہیں، لیکن وہ ڈرے ہوئے ہیں کہ ہمارے ساتھ آئے تو کہیں ان سے چوہدری اعجاز جیسا سلوک نہ ہو۔عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ حسین نواز نے جے آئی ٹی کے 2 ارکان پر اعتراض کیا ہے، اعتراض تو ہمیں کرنا چاہیے تھا،انہوں نے یہ بھی کہا کہ شکایت تو ہمیں کرنی چاہیے کہ انکوائری کرنے والے اپنے اوپر والے کے خلاف انکوائری کر رہے ہیں،اسحاق ڈار ان اداروں کے اوپر ہیں،عمران خان نے کہا کہ شریف برادران بظاہر بھولے بھالے لگتے ہیں لیکن یہ فاشسٹ ہیں، 40سال سے لوگ مجھے جانتے ہیں، انہوں نے مجھ پر مقدمات بنا دیئے،7 مہینے سے مجھ پر کیسز کیے ہوئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ چھپ کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہاتھ مل گیا تو ایسے کہہ رہے ہیں جیسے ہاتھ ملنے سے جنت مل گئی ہو،ٹرمپ سے زیادہ پروٹوکول ایوب خان کو سعودی عرب میں ملاتھا،عمران خان نے کہا کہ انہوں نے ہمارے وزیراعظم کو 12واں کھلاڑی بنا دیا،ریاض میں ہمارے20 کروڑ لوگوں کو شرمندگی ہوئی، عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس وزیر اعظم کے خلاف جے آئی ٹی بنی ہو اسے تو باہر ہی نہیں جانا چاہیے،وکلا کنونشن میں ن لیگ والوں کے غنڈوں نے توڑ پھوڑ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں