172

ڈسٹرکٹ پولوچترال سکاوٹس نے 6کے مقابلے میں 11گولوں سے چترال پولیس کو اور چترال لیویز نے 5کے مقابلے میں 8گولوں سے سب ڈویژن مستوج کو شکست

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) بدھ کے روز ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچوں میں انتہائی سنسنی خیز مقابلوں کے بعد چترال سکاوٹس نے 6کے مقابلے میں 11گولوں سے چترال پولیس کو اور چترال لیویز نے 5کے مقابلے میں 8گولوں سے سب ڈویژن مستوج کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے جوکہ جمعرات کے روز کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل میچوں کے موقع پر تماشائیوں کی ایک ریکارڈ تعداد میچ دیکھنے کے لئے پولوگراونڈ امڈ آئے تھے جہاں تل دھرنے کی جگہ بھی باقی نہیں رہ گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں