44

سنوغر میں جاری ٹورنامنٹ اختتام پذیر شہزادہ خالد پرویز مہمان خصوصی۔

بونی ( جمشید احمد)سب ڈویثرن مستوج کے مشہور گاون سنوغر میں جاری زیر انتطام وسی ناظمیں فٹ بال ٹور نامنٹ گزشتہ دن اختتام پذیرہوا ۔آخری دن کی مہمان خصوصی شہزادہ خالد پرویز صدر آل پاکستان مسلم لیگ ضلع چترال تھے ان کے ہمراہ پرنس سلطان ملک، سابق ناطم کشافت ، انعام ،رفیع اللہ دیگر موجود تھے ابتدائی کلمات وی سی چیر مین شجاع الدین پیش کر تے ہوئے مہمان کو خوش امدید کہا اور پولو گراونڈ کی مر مت کے ساتھ پولو گراونڈ میں تماشاؤں کی بھٹنے لیے اسٹج اور سنوغر میں یو ٹلیٹی اسٹور کا مطالبہ کیا دوسرے مقرریں میں ،فراز، محمد ناصر نے خطاب کیے اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا موقع پر ٹونامنٹ کے فائنل میچز کھیلے گئے کر کٹ کا فائینل سنوغر، فٹ بال اور ولی بال کا فائنل بونی نے جیتا جبکہ پولو کا فاینل وی سی چیر من کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا مہماں خصوصی شہزادہ خالد پر ویز نے جتنے والے ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کی اورخطاب کر تے ہوئے ایک شاندار ٹور نامنٹ کی انعقاد پر ٹورنامنٹ انتطامیہ کی تعریف کی اور کھلاڑیوں کی صلاحیوں کو بے حد سراہا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ چترال میں بعض عناصر منفی سیاست کر کے لوگوں کو تقسیم کر نے کی کوشیش کر رہے ہیں یہ اپنے مظموم غزائم میں کھبی کامیاب نہیں ہونگے سچی نیت اور دیانتداری کے ساتھ قوم کی خدمت کر نی چائیے عوام کی مسائل حل کر نی چائیے سابق ایم این اے شہزادہ محی الدیں نے اپنے دور اقتدار میں علاقے کی تعمیر وترقی کے لیے ہر وقت اورہمیشہ کوشیش کی او رہمیں بھی قوم کی خد مت کر نے کی نصحت کی ہے یہی وجہ ہے کہ ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدیں نے چترال کے لیے کئی اربوں روپے کے منصوبے وفاقی حکومت سے منظور کرواکر خطیررقم مختص کر وائے ہیں ان میں کئی منصوبے تکمیل کو پہنچے ہیں اور بغض منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں چترال گرم چشمہ روڈ اٹھ ارب روپے، کلاش ویلی روڈ چار ارب، بونی تورکھو روڈ ایک ارب بارہ کروڑ روپےٹیلی نار ٹاورز ایک ارب ستانوے کڑور روپے گولین گول ٹرانسمیشن لائنوں کے لیے چھ ارب روپے چترال شندور روڈ چترال گلگت روڈ، اوویر تا تریچ روڈ اور مختلف جگہوں میں کئی ارسی سی پلوں کی منظوری ان کی کوشیشوں اور قوم کے لیے خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کو پچاس ہزار روپے،سنوغر پل سے روڈ کی کشادگی کے لیے پانچ لاکھ، سنوغر پروآک پیدل سڑک دو لاکھ، اور ٹورنامنٹ ونر فٹبال ٹیم کو دس ہزار سنوغر بادشاہ کر کٹ ٹیم کو تین ہزار روپے کا بھی ا علان کیا

Print Friendly, PDF & Email