194

شاور،محنت کشوں کے سماجی تحفظ کا بل تیار،اسمبلی میں جلد پیش کیا جائے گا

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں محنت کشوں کے سماجی تحفظ کو یقینی بنانے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کیلئے نئے ایکٹ’’خیبر پختونخوا ایمپلائز سوشل سیکیورٹی ایکٹ 2017‘‘کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ ایمپلائز سوشل سکیورٹی ایکٹ 2017ء کے مسودے کی منظوری آج پشاور میں ادارہ برائے سماجی تحفظ کی گورننگ باڈی کے 73ویں اجلاس میں دی گئی جسکی صدارت صوبائی وزیر محنت انیسہ زیب طاہر خیلی نے کی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے ایکٹ کو جلد محکمہ قانون کو منظوری کیلئے بھیجا جائے گا اور اس کے بعد صوبائی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں سیکرٹری محنت اور کمشنر ادارہ برائے سماجی تحفظ خیام حسن،ڈپٹی کمشنر سید اسماعیل شاہ گیلانی،ڈی جی انور خان کے علاوہ گورننگ باڈی کے ممبران اور محکمہ فنانس و صحت کے نمائندوں نے شرکت ۔اجلاس میں ادارہ برائے سماجی تحفظ کے مالی سالا18-2017ء کیلئے مجوزہ 73 کروڑ اور 60 لاکھ روپے بجٹ کی منظوری جبکہ ادارہ کیلئے فارما سسٹس اور اسسٹنٹ فارماسٹس کے لئے نئی آسامیوں کی تخلیق کو بھی متفقہ طور پر منظور کیا گیا ۔اس موقع پر گورننگ باڈی نے ادارہ میں اعلیٰ تعلیم کے حامل ملازمین کو 2500روپے ایم فل الاؤنس کے اجراء کے سلسلے میں حکومتی مروجہ پالیسی اور اسناد کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تصدیق سے مشروط منظوری دی ۔اجلاس میں صوبائی وزیر انیسہ زیب طاہر خیلی نے کہا کہ رواں سال دسمبر سے پہلے ادارہ کے شفا خانوں میں ادویات کا نظام اور مریضوں کا پوراریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں