225

چترال میں مردم شماری کا کام مکمل، تمام ریکارڈ اسلام آباد منتقل کردیے گئے۔۔سی ڈی او ،اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم

چترال (نمائندہ ) چترال میں مردم شماری کی تکمیل کے بعد مردم شماری کے ریکارڈ اور مواد اسلام آباد منتقل کردیے گئے جسے شماریات ڈویژن کے ڈائرکٹر اورنگزیب قریشی نے اسسٹنٹ کمشنر اورسی ڈی او عبدالاکر م سے جمعرات کے دن وصول کرلی۔اس موقع پر اے سی عبدالاکرم نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چترال کے دونوں تحصیلوں میں مردم شماری کا عمل نہایت احسن وخوبی سے پایہ تکمیل کو پہنچ گئی جس کا کریڈٹ اس کام میں مامور محکمہ تعلیم کے اساتذہ ، پاک فوج اور پولیس کے جوانوں کو جاتی ہے جنہوں نے جانفشانی اور فرض شناسی کا ثبو ت دیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں مردم شماری کا عمل گزشتہ ماہ کی 23تاریخ کو شرو ع ہوا تھا اور بغیر کسی وقفے اور خلل کے جاری رہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں