202

چترال میں گرمی کی آمد کی وجہ سے برف کی طلب اور قیمت بڑھ گئی ہے

چترال(ارشاد اللہ شادؔ سے )چترال ٹاون میں گرمی کی شدت کی اضافہ کی وجہ سے برف کی مانگ میں بھی اضافہ،لوڈ شیڈنگ اور وقفہ وقفہ سے بجلی کی آنکھ مچولی کیوجہ سے بازاروں میں عوام برف خریدنے پر مجبور ۔ گرمی کی آمد کی وجہ سے برف کی طلب اور قیمت بڑھ گئی ہے۔قیمت بڑھنے کا امکان گرمی کی لہر آتے ہی شروع ہوا۔بازاروں میں برف کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ برف بیچنے والوں کا کاروبار عروج پر جارہا ہے۔جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ گرمی اور بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے ہمارے فریج کام نہیں کر رہے ہیں اسلئے ہمیں بازار سے برف خریدنی پڑرہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں