179

جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، جی بی پولیس نے جی بی سکاؤٹس کو تین گول سے شکست دیکر فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

گلگت ( وقائع نگار خصوصی ) جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد جی بی پولیس نے جی بی سکاؤٹس کو تین گول سے شکست دیکر فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ جیت کی خوشی میں آئی جی پی ، ایس ایس پی اور ایس پی گلگت نے جی بی پولیس ٹیم کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے اور لاکھوں روپے اعلان کر دئیے ۔ میچ کے اختتام تک پولو گراؤنڈ ناچ گانوں ، جی بی پولیس ، جی بی سکاؤٹس زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹحا ، اس فائنل تقریب کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان تھے جنہوں نے ونر اور رنر ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق جی بی سپورٹس بورڈ کے تعاون اور جی بی پولو ، ڈسٹرکٹ پولو ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی میں آغا خان شاہی پولو گراؤنڈ میں جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2017کا فائنل ٹکراؤ جی بی سکاؤٹس اور جی بی پولیس کے مابین ہوا ۔
دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کئے ، پہلے ہاف کے اختتام پر جی بی سکاؤٹس کو تین گول کی واضح برتری رہی ، مگر میچ کے اختتام تک سات سات گول سے برابر رہے ۔ میچ کا فیصلہ مزید دس منٹ میں بھی نہ ہو سکا مزید ایکسڑاپانچ منٹ میں جی بی پولیس نے آٹھ گول کے مقابلے میں گیارہ گول سے جی بی سکاؤٹس کو شکست دیکر جشن بہاراں کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ پولیس ٹیم کی جیت کی خوشی میں آئی جی نے ایک لاکھ بیس ہزار ، ایس ایس پی گلگت نے ساٹھ ہزار ، ایس پی گلگت نے تیس اور ڈی آئی جی نے چالیس ہزار روپے کا اعلان کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں