259

چترال ٹاون کو بجلی نہ دینے اور شیڈول پر عمل دارآمد نہ کرنے پر واپڈا کے خلاف احتجاج اور شدید نعرہ بازی جاری

چتراک(نمائندہ )چترال ٹاون کوواپڈا کی طرف سے بجلی نہ دینے اور انتظامیہ کیطرف سے شیڈول پر عمل درآمد نہ کرنے پر واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔سہ پہر کو صدر پاؤر کمیٹی خان حیات اللہ خان کی قیادت میںبائی پاس گولدور چوک میں احتجاج کیا گیا اور شام کو دنین کے مقام پر احتجاج کا سلسلہ کوثر ایڈوکیٹ کی قیادت میں جاری ہے اور اطلاعات کے مطابق روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا جارہاہے۔اور محکمہ واپڈا خلاف شدید نعرہ بازی جاری۔ ضلعی ناظم نے گولدور چوک میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب  کرتےہوئے28مئی کے10بجے تک میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا۔جس کے بعد مظاہرین پُرامن طورپر منتشر ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں