213

اکیس آرمی ڈویژن ملاکنڈ نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالکان کو آگاہ کیا ہے کہ ان گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے پولوگروانڈ چترال میں جاری

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)اکیس آرمی ڈویژن ملاکنڈ نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالکان کو آگاہ کیا ہے کہ ان گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے پولوگروانڈ چترال میں جاری ہے جہاں وضع کردہ ضابطہ کار کے مطابق کاغذا ت اور گاڑی کی تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد رجسٹریشن جاری کئے جارہے ہیں جس کا سلسلہ 30اگست 2017ء تک جاری رہے گا۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائیں ورنہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو پکڑ کر گاڑی مالکان کے خلاف سخت سے سخت کارروا ئی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں