184

گورنرخیبرپختونخوا نے صوبے میں اضافی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

گورنرخیبرپختونخوا اقبال طفر جھگڑا نے صوبے میں اضافی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے پیسکو چیف کو گورنر ہائوس طلب کرلیا۔گورنر ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر نے اس موقع پر کہا کہ رمضان میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ ایسا کرنے والے پیسکو آفیسرز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔گورنر نے پیسکو چیف کو صوبے میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کی ہدایت کی اور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں