186

وادی یارخون کوچترال سے ملانے والاواحدژوپوپل خستہ حالی کی وجہ سے ہرقسم کے ٹریفک کے لئے مکمل طورپربند

چترال (ڈیلی چترال نیوز) وادی یارخون کو چترال کے دوسرے علاقوں سے ملانے والا ژوپوکے مقام پرواحدپل خستہ حالی کے باعث گزشتہ ایک ہفتے ہرقسم کے ٹریفک کیلئے مکمل طورپربندہوچکاہے ،علاقے کے مکینوں نے اپنی جائزحق کے لئے کئی دنوں سے احتجاج اورمطالبے کررہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ،ضلع ناظم ایم این اے اورایم پی اے وادی یارخون کی طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔علاقے کے عمائدین نے کہاہے کہ پل ٹوٹنے کی وجہ سے لوگوں کا نظامِ زندگی درہم برہم ہوچکاہے اور دوسری ضرورت اشیاء کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش کی قلت بھی عروج پر ہے اورپل کی خستہ حالی کے حوالے سے علاقے کے عمائدین نے 10 مہینے پہلے ممبر قومی اسمبلی افتخار الدین اورممبرصوبائی اسمبلی سردارحسین شاہ کو آگاہ کرنے کے باوجودکوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے عوام انتہائی مشکلات سے دوچارہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں