156

سب ڈویژن مستوج کو دو سرکلر میں تقسیم کرکے اس میں دو ایس ڈی پی او کی تعیناتی عمل میں لائی گئی

اپر چترال(اعجاز احمد) انسپکٹر جنرل پولیس کے پی کے صلاح الدین مسعود کے حکم پر سب ڈویژن مستوج کو دو سرکلر میں تقسیم کرکے اس میں دو ایس ڈی پی او کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل موڑکہو سرکل میں تھانہ موڑکہو،تھانہ اویر اور تھانہ تورکہو کو شامل کیا گیا ہے۔عطاء اللہ بطور ایس ڈی پی او نے اپنا جارچ سنبھال لیا ہے۔جبکہ بونی سرکل جو چار تھانوں بونی مستوج،ہرچین،یارخون لشٹ پر مشتمل ہے۔محمد زمان کو ایس ڈی پی او مقر رکیا گیا ہے جبکہ تھانہ اویر موڑکہومیں فیاض محمد کو بطور ایس ایچ او مقر رکیا گیا ہے۔مذکورہ پولیس افسران نے اپنے اپنے سرکل پہنچ کر ڈیوٹی شروع کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں