167

ایس آر ایس پی نے ٹاون بجلی کے بارے میں پہلے دن سے عوام سے جھوٹ بولا،بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلاء کا احتجاج

چترال(نمائندہ ) چترال کے وکلاء نے چترال میں بجلی کے عدم دستیابی اور گولین دومیگاواٹ سے بجلی چترال شہر کو فراہم نہ کرنے پر منگل کے روز احتجاجی جلوس نکالا۔جلوس مختلف جگہوں سے ہوتے ہوئے بازار پُل پر جلسہ کی شکل اختیار کی۔احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےImage may contain: 1 person, crowd and outdoorعبدالولی ایڈوکیٹ ،صدر بار ساجد اللہ ایڈوکیٹ اورنیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایس آر ایس پی پر شدید تنقید کیا۔اور کہا کہ ایس آر ایس پی نے منصوبے پر35کروڑ روپے خرچہ کرنے کے باوجود عوام کو ڈھائی سال گذرنے کےباوجود بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا۔اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ اورڈسٹرکٹ گورنمنٹ پر اس معاملے پر سیاست بازی کا الزم لگایا۔مظاہرین نے کتبے اُٹھائے تھے جس میںایس آر ایس پی 35کروڑروپے کا حساب دو اور واپڈا مردہ باد ،ایم این اے،ایم پی ایز،ضلع ناظم مردہ باد،صوبائی ومرکزی حکومت مردہ باد کے نعرے درج تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں