400

ایم پی اے سلم خان کا دورہ مڈک لشٹ،جی ایچ ایس ایس مڈک لشت کا سنگ بنیاد

چترال(نمائندہ )ایم پی اے سلیم خا ن نے گذشتہ روز مڈک لشٹ کا دورہ کیا ۔مڈک لشٹ پہنچنے پر اُن شاندار استقبال کیا گیا اُنہوں نے پارٹی ورکرو ں سے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل کے بارے اُن سے دریافت کیااس کے بعد اُنہوں نے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ موقع پر علاقہ کے لوگوں کا دیرینہ خواب گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول مڈک لشٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔علاقے کے لوگوں نے گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول مڈک لشٹ کا سنگ بنیاد رکھنے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم پی اے سلیم خان کا شکریہ ادا کیا۔ دورے میں اُن کے ساتھ پی پی پی دروش کے رہنما جاوید اختر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں