208

پشاور ہائیکورٹ نے آئندہ مردم شماری میں چترالی زبان کھوار کو شامل کرنے کا حکم دیدیا

پشاور ہائی کورٹ نے آئندہ مردم شماری فارم میں چترالی زبان کھوار کو شامل کرنے کا حکم دے دیا ہے ‘ یہ حکم دو رکنی بینچ نے چترال سے تعلق رکھنے والے کالم نگا ر ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی اور شاہدعلی خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے موقع پر جاری کیا ۔اپنی رٹ میں درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ مردم شماری فارم میں صرف نو زبانیں شامل کی گئی ہیں اس لئے دوسرے مرحلے سے قبل اس میں چترالی کھوار زبان کو بھی شامل کیا جائے جس سے ملک میں یہ زبان بولنے والے افراد کی تعداد معلوم ہو سکے گی ‘ مردم شماری کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے کے پیش نظر عدالت عالیہ نے درخواست اگلی مردم شماری کیلئے منظور کرلی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں