216

پہاڑی علاقوں کے سرکاری اور نجی سکولوں کیلئے اوقات کار جاری

چترال (نمائندہ  ) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے پہاڑی علاقوں کیلئے سکول کے اوقات کار جاری کر دئے ہیں۔ محکمہ تعلیم سے جاری اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک میں پہاڑی علاقوں میں واقع سرکاری و نجی تعلیمی ادارے صبح سات بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک کھولے رہیں گے۔ محکمہ تعلیم نے مذکورہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جبکہ اوقات کار پر عمل در آمد نہ کرنے والے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی کے احکامات بھی جاری کئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں