211

پختونخوا پولیس کا شہداء پیکیج پنجاب کے مساوی کیا جائے: آئی جی کا صوبائی حکومت کو مراسلہ

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہادت حاصل کرنے والے اہلکاروں کا شہداء پیکیج پنجاب کے اہلکاروں کے مساوی کرنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کو سمری ارسال کردی ہے۔آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود کی جانب سے صوبائی حکومت کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس شہادتوں میں آگے لیکن شہید پیکج میں سب سے پیچھے ہے۔ پنجاب پولیس کم سے کم 2 کروڑ35 لاکھ 20 ہزارروپے شہداء پیکج دیاجاتاہے جبکہ خیبرپختونخوا پولیس کوصرف 44 لاکھ روپے شہید پیکج کی مد میں دیئے جارہے ہیں۔سمری میں صوبائی پولیس کے لئے شہید پیکج پنجاپ کے برابر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سمری میں مزید لکھا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے 890 کیسزمیں 1200 دہشت گرد گرفتارکئے ہیں جبکہ اب تک 1500 اہلکاروں نے اپنی جان کی قربانیاں دیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں