206

خیبرپختونخوا کے سول ڈاکٹرز کو بھی ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی ادائیگی کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو ایم ٹی آئی کے علاوہ دیگر سول ڈاکرز کو بھی ماہانہ پروفیشنل الاؤنس کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔یہ احکامات عدالت عالیہ نے ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر زیب اور دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے جاری کئے۔سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ایم ٹی آئی کے تحت ایم ٹی آئی ڈاکٹروں کو 10 ہزار روپے ماہانہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس ادا کیا جاتا ہے تاہم سول ڈاکٹرز کو یہ الاؤنس نہیں دیا جاتا جو امتیازی سلوک ہے، لہٰذا عدالت سے استدعاء ہے کہ سول ڈاکٹروں کو بھی ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی ادائیگی کے احکامات دیئے جائیں جس کے بعد فاضل عدالت نے یہ احکامات جاری کردیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں