251

روزہ داروں کے جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی/اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے تاجر برادری کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گران فروشوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا اور کسی بھی روزہ داروں کے جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہفتے کے روز چترال بازار کے اچانک معائنے کے دوران انہوں نے کڑوپ رشت بازار میں سبزی فروشوں، مرغی فروشوں، بیکری اور کرانے کے دکانوں کا معائنہ کیا اور صفائی کی فقدان ، گران فروشی ، نرخ نامہ اویزان نہ کرنے اور کم وزن پر متعدد دکانداروں کا چالان کیاجن میں سے ایک آٹھ دکانداروں کے خلاف ایف آئی آ ر درج کرنے کا حکم دیا جبکہ بعض کا موقع مجموعی طور پر 27ہزار روپے نقد جرمانہ کیا۔ انہوں نے غیر معیاری مشروبات کی ایجنسی کو سیل کردیا جوکہ عوام کو دھوکہ دینے کے لئے Stingکی جگہ Strong نام سے مشروب دکانداروں کو فروخت کررہے تھے۔ چترال کے عوامی حلقوں نے اے۔ سی چترال کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں