چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے تاجر برادری کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گران فروشوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا اور کسی بھی روزہ داروں کے جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہفتے کے روز چترال بازار کے اچانک معائنے کے دوران انہوں نے کڑوپ رشت بازار میں سبزی فروشوں، مرغی فروشوں، بیکری اور کرانے کے دکانوں کا معائنہ کیا اور صفائی کی فقدان ، گران فروشی ، نرخ نامہ اویزان نہ