چترال ( محکم الدین ) ڈی ایف او وائلڈ لائف چترال گول نیشنل پارک عبدالصمد وزیر نے کہا ہے ۔ کہ عالمی ماحولیاتی حدت تمام دنیا کے لوگوں کا مشترکہ مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ اس لئے اس پر کنٹرول بھی مشترکہ کوششوں سے ہی کی جاسکتی ہے ۔ جنگلات ، صاف پانی ،گلیشرز اور جنگلی حیات کی حفاظت اور دانشمندانہ طریقے سے ان کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اس لئے ہمیں نیچر کے قریب ہوکر ان کی اہمیت کا ادراک کرنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئیڈئل پبلک سکول کوغذی میں منعقدہ عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں سکول کے پرنسپل عتیق الرحمن کے علاوہ وائلڈ لائف کے ذمہ داروں اساتذہ اور بچوں نے حصہ لیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال گول نیشنل پارک دنیا کی معروف نیشنل پارکوں میں شمار ہوتا ہے ۔ جس میں پاکستان کا قومی جانور مارخور ، قومی درخت دیودار ، قومی پرندہ چکور اور قومی پھول چمبیلی تک موجود ہیں ۔جبکہ گذشتہ دسمبر کے سروے کے مطابق نیشنل پارک میں مارخوروں کی تعداد 2366 تک پہنچ چکی ہے ۔ جبکہ اس سال ان کی تعداد میں