254

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز کا رمضان بازار کا ورہ

گلگت (نامہ نگار)۔دورے کے موقع پر خریدراروں سے بات چیت ۔تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز اچانک دورہ کرنے رمضان بازار پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات کا جائیزہ لیا اور خریداروں سے بات چیت کی ۔دورے کے موقع پر چیف سیکریٹری نے مختلف سٹالز کا بھی معائینہ کیا اور وہاں پر موجود اشیا ء کے نرخناموں اور معیار کا جایزہ لیا خریداروں سے بات چیت کے دوران خریداروں نے انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ۔چیف سیکریٹری نے رمضان بازار دورے کے موقع پر یوٹیلٹی موبائل سٹال کا بھی معائینہ کیااور وہاں پر تمام اشیاء کی موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کئے ۔چیف سیکریٹری نے رمضان بازار میں انتظامیہ کے اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ رمضان بازار کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں اور ابھی بھی کافی ساری اشیاء کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے چیف سیکریٹری نے کہا کہ جلدازجلد شہریوں کی سہولت کی خاطر دیگر اشیاء کی موجود گی کو بھی یقینی بنیا جائے تاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ شہری مستفید ہو سکیں ۔رمضان بازار میں موجود خریداروں نے چیف سیکریٹری کا شکریہ ادا کیا کہ انکے دوروں سے رمضان بازار میں کافی بہتری ہوئی ہے اور اس طرح کے بازار مستقل بنیادوں پر قائم ہو نا چاہئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں