185

چترال پولیس نے ڈی پی اوچترال کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف مہم تیز کردی ہے،ملزمان سے 1200گرم چرس برآمد

چترال(نمائندہ ) چترال پولیس نےٖڈی پی او چترال کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف مہم تیز کردی ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی چترال فاروق خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزمان بلال احمد،منظوراحمد پسران علی احمد سکنہ ہون فیض آباد چترال سے 1200گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کوایف آئی ارنمبر 535 کے تحت پرچہ درج کرکے گرفتار کرلیا،چترال کے عوامی حلقوں نے منشیات کے خاتمہ کے لئے چترال پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس مہم میں مذید تیزی لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں