222

آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال میں عالمی ماحولیات کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام

چترال(نامہ نگار)گزشتہ دنوں  آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال میں عالمی ماحولیات کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ عالمی ماحولیات کا یہ دن ہر سال ۵ جون  کو پوری دنیا میں ایک خاص تھیم  کے تحت منایا جاتا ہے۔ اس سال اقوام متحدہ کی طرف سے تھیم  رکھا گیا تھا”نیچر کے ساتھ تعلق “

آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول  میں بھی اس تھیم کے تحت تقریب  کا انعقاد کیا گیا۔ جس  کی صدارت ڈسٹرک فارسٹ افیسر چترال اعجاز احمداور مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم تھے۔

مہمانِ خصوصی نے اسکول  کے ماحول کے حوالے سے آگاہی کی اس کاوش کو سراہا اورمختلف اسلامی روایات کے ذریعے بتایا کہ ماحول  کے حوالے سے  آگاہی  اسلام کی ابتدائی  دور میں نبی اکرم ؐ کے ہدایات سے شروع ہوئی تھی۔ اس لیے ہم اسلام پر مکمل عمل کریں گے تو لازمی طور پر ماحول کے حوالے سے بھی  حساس ہونگے ۔

تقریب کی صدارت کرتے ہوئے ڈی ایف او اعجاز احمد نے جنگلی حیات اور ماحول کے درمیان تعلق کو بیان کیا ساتھ ہی  انہوں نے کہا  کہ چترال میں حالیہ سیلاب اور ماحولیاتی تبدیلی کے درمیان  گہری تعلق ہے ۔ہمیں اس تعلق کو سمجھنا ہوگا۔انہوں نے مذید کہا کہImage may contain: 7 people, crowd and indoor  جس کام کو میرے محکمہ کو کرنا تھا  اس کو آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول  کے طلباء نےکیا   اس لیے میں آپ کا شکر گزار ہوں ۔

مقرر ین نے کہا  کہ ماحول کے حوالے سے آگاہی  پھیلانا  آج کے دور کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے اسکول کے بچوں کوبہترین  انداز سے  پروگرام پیش کرنے پر شاباشی بھی دی ۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز  کلاس ہشتم کے طالب علم  نے تلاوت کلام پاک سے  کیا۔ اس کے بعد کلاس ہشتم  کے ہی ایک  طالب علم حماد نے نعت شریف پیش کی۔پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے فیکلٹی ممبر نور شمس الدین نے کہا کہ آج کے اس تقریب کا مقصدنوجوانوں کو ماحولیاتی مسائل سے آگا ہ کرنا اور انہیں اپنے حصے کا کردار ادا کرنے پر ابھارنا ہے ۔

میوزک کلب نے کھوار کلاسیکل موسیقی  میں ماحول کے حوالے سے ایک  نغمہ “نانیئے  نانیئے آفیارا کا گویان ” اور چمن میں اب پھول کم کیوں ہو رہے ” کوستار، بانسری، رباب اور ستار کے ذریعے خوبصورت ترنم  کے ساتھ پیش کیا۔بچوں نے انگلش اور اردو میں تقاریر کے ذریعے ماحول کی حفاظت کے حوالے سے تقاریر پیش کیں۔

طلباء کے ایک گروپ  نے ماحول کی اہمیت کو مکالمے کے ذریعے بیان کیا ۔جس میں  طلباء  نےماہر ماحولیات ،مذہبی اسکالر  ،سائنسدان  اور بین الاقوامی امور کے ماہر  ہوکے  ماحول کی اہمیت پر  مختلف زاویے سے روشنی ڈالی ۔

پروگرام کا  ایک اور دلچسپ حصہ  ماحول کے حوالے سے کوئز مقابلہ تھا۔ جس میں  طلباء نے  انتہائی دلچسپی سے حصہ لیا  اور اس مقابلے میں Image may contain: 2 people, people standingجتنے والے طلباء  کو محکمۂ والڈ لائف کی  طرف سے  شیلڈ پیش کی گئی۔

مہمانانِ گرامی نے علامتی اظہار کے طور پر  قیدی پرندے کو آزاد کیا  اور اسکول کے باہر پودا لگا کر ماحول کی خوبصورتی کے حوالے سے اپنے اظہار کو تقویت دی۔

اسکول ہذا کے پرنسپل طفیل نواز نے مہمانانِ  گرامی کا شکریہ ادا کیا اور  اس دن کی مناسبت سے بات کرتے ہوئے  توانائی کے ذرائع کو ری سائیکل کرنا پھر ماحول کے حوالے سے رسک کو کم کرنا اور  انرجی کے ذرئع کو دوبار ہ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ شجر کاری کی اہمیت پر زور دیا ۔

تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی کو گیلری کی سیر کرائی گئی  جس میں  طلباء نے  مصّوری کے ذریعے ماحول کی اہمیت کو واضح  کیا تھا۔

اس تقریب میں  پی ڈی سی چترال کے سربراہ  ڈاکٹر ریاض  حسین ، پرنسپل  چترال کالج آف ایجوکیشن چترال سردار احمد خان، سی  ڈی او محکمہ ٔ جنگلات  شہاب علی اور علی اکبر قاضی، جی کے صریر اور کثیر تعداد میں   طلباء نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں