186

منیر الملک ایس ایچ او چترال تعینات

چترال(نمائندہ  ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال نے سب انسپکٹر منیر الملک کو ایس ایچ او چترال مقرر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر منیر الملک کو تھانہ چترال کا ایس ایچ او مقرر کیا گیا ہے جبکہ انکے پیش رو سب انسپکٹر ناصر علی کا تبادلہ کرکے ایس ایچ او لوٹکوہ تعینات کیا گیا ہے ۔ منیر الملک اعلیٰ تعلیم یافتہ ، باصلاحیت اور نوجوان پولیس آفیسر ہیں اور فورس میں اچھی شہرت رکھتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے منیر الملک کی چترال میں تعیناتی کو سراہتے ہوئے توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس اسٹیشن پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں