210

خیبر پختونخواہ حکومت 6 کھرب سے زائد کا بجٹ کل پیش کرے گی

پشاور: تحریک انصاف کی حکومت 6 کھرب روپے سے زائد کا اپنا پانچواں بجٹ کل بدھکے روز پیش کرے گی۔ تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت آئندہ مالی سال کے لئے 600 ارب روپے سے زیادہ کے مجموعی حجم کا بجٹ کابینہ منظوری کے بعد آج پیش کرے گی جس کے لئے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس دو بجے طلب کیا گیا ہے صوبائی بجٹ صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید پیش کریں گے جبکہ بجٹ اجلاس کی صدارت خیبر کے پی کے اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کریں گے بجٹ اجلاس سے قبل صوبائی کابینہ آئندہ مالی سال کے بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں