204

اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کے حصول کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے لیے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت صارفین 12 جون سے 23 جون تک اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

نئے کرنسی نوٹ 120 شہروں میں 1000 کمرشل بینک برانچز کے ساتھ ساتھ آن لائن بینکنگ میں دستیاب ہوں گے۔

نئے نوٹوں کے حصول کے لیے ایس ایم ایس سروس کے لیے صارفین کو اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ بینک برانچ آئی ڈی نمبر کو 8877 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔

اس کے بعد صارف کو بینک کی جانب سے ٹرانزیکشن نمبر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجا جائے گا، جس کے ساتھ بینک برانچ کا ایڈریس اور تاریخ دی جائے گی تاکہ نئے نوٹ حاصل کیے جاسکیں۔

صارف کو نئے کرنسی نوٹ لینے کے لیے اصل شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ، اس کی فوٹو کاپی اور 8877 سے موصول ہونے والا کوڈ بھی ساتھ لانا ہوگا۔

بینکوں کی برانچوں کے ریفرنس کوڈز اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ یا پی بی اے ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

ایس ایم ایس سروس سے استفادہ کرنے والے سے ایک مسیج کے چارجز ڈیڑھ روپے بمشول ٹیکس ہوں گے، جبکہ اس سروس سے ایک شخص صرف ایک بار ہی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

ایک شخص کو نئے نوٹوں کی گڈیاں مخصوص تعداد میں ملیں گئ یعنی ایک شخص کو 10، 50 اور 100 کی دو گڈیاں لے سکتا ہے۔

اگر کوئی بھی صارف مختلف موبائل نمبرز سے ایک ہی شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ نمبر کو مسیج میں بھیجتا ہے یا مختلف شناختی کارڈز کے نمبر کو ایک ہی موبائل نمبر سے بھیجتا ہے تو ایسے صارف کی ٹرانزیکشن مکمل نہیں ہوگی البتہ صارف کے چارجز کاٹ لیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں