238

چیتر کے مقام پر آرسی سی پُل کی تعمیر صوبائی حکومت کی طرف سے ایک بڑا تحفہ ہے،محمدعلی جناح لال

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ رہنما اور ایون کے ممتاز شخصیت محمد علی جناح لال نے کہا ہے ۔کہ چیتر کے مقام پر آرسی سی پُل کی تعمیر صوبائی حکومت کی طرف سے ایک بڑا تحفہ ہے ۔ جس کیلئے یونین کونسل ایون کے تمام عوام صوبائی حکومت کے مشکور ہیں ۔ لیکن پُل کی تعمیر جس جگہ کی جارہی ہے ۔ یہ کسی بھی طرح مناسب نہیں ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ ایسے پُل روز روز تعمیر نہیں کئے جا تے ، اور نہ حکومت بار بار فنڈ فراہم کرے گی ۔ اسلئے زیر تعمیر آر سی سی پُل کو دیر پا اور پائیدار بنانے کیلئے موجودہ سسپنشن پُل کے دائیں طرف پہاڑی کاٹ پر تعمیر کیا جائے ۔ جہاں پُرانا پیدل پُل ہوا کرتا تھا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس سے سڑک کی چڑھائی بھی ختم ہو گی ۔ اور پُل بھی مضبوط ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سائٹ کسی بھی صورت موزون نہیں ہے ۔ کیونکہ یہاں تعمیر کی صورت میں دونوں طرف سڑک کی چڑھائی بڑے گی ۔ خصوصا ایون سائڈ پر سڑک کی چڑھائی میں مزید اضافہ ہوگا ۔ جبکہ یہ جگہ بھی غیر محفوظ ہے ، انہوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے اپیل کی کہ مزید کام سے پہلے اس کو موجودہ پُل کے دوسری طرف منتقل کرکے تعمیر کیا جائے ۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ۔ کہ پُل کی تعمیر جلد از جلد ممکن بنائی جائے ۔ اور ٹھیکہ دار کو روایتی تاخیری حر بہ استعمال کرنے نہ دیا جائے ۔ تاکہ مقامی لوگ اور سیاح نئے پُل کی سہولت جلد از جلد حاصل کرسکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں