270

محکمہ واپڈا کی من مانیوں سے رمضان کے مبارک آیام میں چترال شہر کے بجلی صارفین بجلی کی کی نعمت سے محروم ہیں/پاورکمیٹی کے ممبروں کاپریس کانفرنس

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) چترال شہر کے بجلی صارفین کی تنظیم پاور کمیٹی نے 3دنوں کے اندر SRSPکے دو میگاواٹ بجلی گھر سے چترال شہر کو بجلی فراہم نہ کرنے کی صورت میں تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے ۔چترال پریس کلب میں پاور کمیٹی کے ممبران خان حیات اللہ خان ،کوثر ایڈوکیٹ،نوید احمد بیگ،حبیب حسین مغل ، محمد سید خان لال،ناصر احمد خان اور حسین احمد نے درجنوں شہریوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاور کمیٹی کی انتھک کوششوں سے سرحد رورل سپورٹ پروگرامSRSPنے گولین بیر موغ کے مقام پر 35کروڑ روپے کی لاگت سے دو میگاواٹ بجلی گھر تعمیر کیا جس کا افتتاح گزشتہ دنوں SRSPکے چیف ایگزیکٹیو افیسر نے ایک صوبائی وزیر سے کرایا۔واپڈا اور SRSPنے نے پاور کمیٹی کے ساتھ مل کر شہر کو بجلی کی تقسیم کا تین مرتبہ شیڈول ترتیب دیا۔اس کے باوجود چترال شہر بجلی کی نعمت سے محروم رہا۔جبکہ دوسری طرف اسی بجلی گھر سے چترال شہر سے باہر کئی دیہات کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی گئی ہے محکمہ واپڈا کی من مانیوں سے رمضان کے مبارک آیام میں چترال شہر کے بجلی صارفین بجلی کی کی نعمت سے محروم ہیں ،اُنہوں نے کہا کہ ہم نے بجلی کے لئے ہر ادارے کا دروازہ کھٹکٹایا مگر کوئی بھی ہماری فریاد سننے کے لئے تیار نہیں اخر کار مجبور ہو کر ہم نے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اُنہوں نے عوام کا مسلہ حل کرنے کے بجائے سیاست چمکانے کے کوششوں پر ممبر قومی اسمبلی ،ممبران صوبائی اسمبلی اور ضلعی ناظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج ویلنچ سطح پر شروع ہونگے اور ہمارا دھرنا اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک چترال شہر کو شیڈول کے مطابق بجلی نہیں دی جائے گی۔اُنہو ں نے وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلیٰ اور آرمی چیف سے اس سلسلے میں قدم اُٹھانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں