چترال(نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) چترال شہر کے بجلی صارفین کی تنظیم پاور کمیٹی نے 3دنوں کے اندر SRSPکے دو میگاواٹ بجلی گھر سے چترال شہر کو بجلی فراہم نہ کرنے کی صورت میں تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے ۔چترال پریس کلب میں پاور کمیٹی کے ممبران خان حیات اللہ خان ،کوثر ایڈوکیٹ،نوید احمد بیگ،حبیب حسین مغل ، محمد سید خان لال،ناصر احمد خان اور حسین احمد نے درجنوں شہریوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاور کمیٹی کی انتھک کوششوں سے سرحد رورل سپورٹ پروگرامSRSPنے گولین بیر موغ کے مقام پر 35کروڑ روپے کی لاگت سے دو میگاواٹ بجلی گھر تعمیر کیا جس کا