212

غیرمعیاری اورگران فروشوں کے خلاف 413686اور412519 پررابطہ کریں/اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم

چترال (ڈیلی چترال نیوز) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران مصنوعی گران فروشی کو کنٹرول کرنے غیرمعیاری اشیاء خوردنوش فروخت کرنے والوں اور رمضان المبارک کے دوران عوام کو صیح معنوں میں ریلیف دینے کے لیے ضروری ہے کہ عوام کو گران فروشوں کے خلاف کار وائیوں میں شامل کیا جائے۔انہوں نے تاجر برادری کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گران فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی کوبھی روزہ داروں کے جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے پرانے پی آئی اے چوک اورگولدوربازار سبزی فروشوں، مرغی فروشوں، بیکری اور کرانے کے دکانوں کا معائنہ کیا صفائی کے فقدان ، گران فروشی ، نرخ نامہ اویزان نہ کرنے اور کم وزن پر متعدد دکانداروں کا چالان کیاجن میں دس دکانداروں کے خلاف ایف آئی آ ر درج کرنے کا حکم دیا اوردس دکانوں کودستی جرمانہ موقع مجموعی طورپر17ہزارروپے نقد جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے عوام سے پرزوراپیل کرتے ہوئے کہاکہ غیرمعیاری اورگران فروشوں کے خلاف 413686اور412519 پررابطہ کریں ضلعی انتظامیہ فوری اقدام اُٹھاکراُن کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا ئی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کورمضان میں تقریبا20ضروری ایشیاء میں خصوصی رعایت کااعلان کیاہے جن کی تفصیل تمام یوٹیلٹی اسٹورزکے دیواروں پراویزن کرچکے ہیں اُن کے مطابق خریداری کریں چترال کے عوامی حلقوں نے اے۔ سی چترال کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں