266

غیرت کے نام پر قتل کو خودکشی قرار دینا معاشرتی تباہی کا شاخسانہ ہے، ڈاکٹر اقبال

نیوزبائی پھسوٹائمز۔۔صوبائی وزیر تعمیرات و قانون ڈاکٹر محمد اقبال نے کہاہے کہ غیرت کے نام پر قتل کو خود کشی کا نام دینا معاشرتی تباہی کا شاخسانہ ہے اس لئے صوبائی حکومت کی طرف سے خود کشیوں کی وجوہات اور سدباب کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئیندہ گلگت بلتستان میں جہاں کہیں خود کشی ہوگی پوسٹمارٹم اور قانونی کاروائیوں کے بغیر تدفین کی صورت میں اُس علاقے کا ڈی سی ،ایس پی اور ایس ایچ خود کو نوکری سے فارغ سمجھیں اِن خیالات کا اظہارانہوں نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں وزیر اعظم کے لیب ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔اُنہوں نے کہاہے کہ صوبائی حکومت قانون سازی کے زریعے والدین یا سرپرست کو قتل معاف کرنے کاحق ختم کردیں گے اور غیرت کے نام پر قتل کو چھپاکر خودکشی کا نام دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی کیونکہ اس اقدام سے خطے کی بدنامی ہورہی ہے۔حکومت تعلیم اورتعمیرو ترقی پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے سابقہ حکومت نے تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے میں کسی قسم کی کسرنہیں چھوڑی ہے ۔موجودہ حکومت نے تعلیمی اداروں کو کرپشن سے پاک اور مثالی ادارہ بنایا ہے ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے گلگت بلتستان میں امن قائم کیایہی وجہ ہے کہ اِس وقت پورے ملک میں گلگت بلتستان سب سے پر امن علاقہ بن چکا ہے ۔امن سے ہی ترقی ممکن ہے امن کی وجہ سے اس وقت گلگت بلتستان میں سیاحت کا شعبہ ترقی کررہاہے اس کی وجہ بھی علاقے میں امن کا قیام ہے ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت میر ٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنارہی ہے جس کی وجہ سے ہر کوئی کوشش ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں