198

غیر قانونی شناختی کاڈز جاری کرنے پر نادرا کے 600 ملازمین فارغ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) غیر قانونی شناختی کارڈز جاری کرنے پر نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے 600 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔ نادرا کے چئیر مین عثمان مبین نے انکشاف کیا کہ نادرا سے اب تک 600 ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ سینیٹ کی کم ترقی یافتہ علاقوں پر فنکشنل کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد شناختی کارڈز غیر ملکیوں اور غیر شہریوں کو جاری کیےگئے۔انہوں نے علاقہ جات کے لحاظ سے بتایا کہ خیبر پختونخواہ میں 41,554 ، سندھ میں40,042، پنجاب میں 38,063، بلوچستان میں 24,503، قبائلی علاقہ جات میں 7,046، اسلام آباد میں 6,149، کشمیر میں 1,973، غیر ملکیوں کو 835 اور گلگت بلتستان میں 121 غیر قانونی شناختی کارڈز کا اجرا کیا گیا۔ کمیٹی نے نادرا چئیر مین کو ہدایت کی کہ وہ ادارے میں کسی بھی قسم کی کرپشن کے خاتمے کے لیے نادرا کے مالی نظام کو مزید مستحکم بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں