262

توہین رسالت۔۔۔تاریخ میں پہلی بار گستاخ رسولﷺ کو پھانسی۔

لاہور (نیوزڈیسک)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے لاہور کے شہری کو سوشل میڈیا پر توہین رسالت ﷺ کا مرتکب ہونے پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سزائے موت سنا دی گئی ہے ۔نجی انگریزی ’اخبار ڈان نیوز ‘ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے آج توہین مذہب کیس کی سماعت کی اور دوران سماعت لاہور کے رہائشی شخص کو سوشل میڈیا پر توہینآمیز مواد شیئر کرنے کا جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنا دی گئی ہے ،انسداد دہشتگردی کے جج شبیر احمد نے 30سالہ شخص کو سزا سنائی ۔انسداد دہشتگردی فورس کی جانب سے اس شخص کو گزشتہ سال بہاولپور سے گرفتار کیا گیا تھا اور ملتان میں اس کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔عدالت کی جانب سے موت کا مستحق قرار دیئے جانے والے بد بخت شخص کا تعلق لاہور سے جس نے سوشل میڈیا پر ایسا مواد شیئر کیا تھا جو کہ ہرگز ناقابل قبول تھا۔انسداد دہشتگردی قانون کے تحت سوشل میڈیا پر توہین رسالت ﷺ کے مرتکب شخص کو سنائی جانے والی یہ اب تک کی پہلی سخت ترین سزا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں