371

خیبرپختونخوا میں این ٹی ایس پر بھرتی اساتذہ کو آئندہ 2ماہ میں مستقل کرنے کا فیصلہ

وزیر تعلیم خیبر پختونخوا محمد عاطف خان نے صوبے بھر میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس(این ٹی ایس) پر بھرتی اساتذہ کو دو ماہ میں مستقل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اب تعلیمی اداروں میں سمارٹ سکین لگائے جارہے ہیں جس سے محکمہ تعلیم کی کارکردگی مزید بہتر ہو جائے گیاسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت، این ٹی ایس پر بھرتی اساتذہ کو مستقل کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس سلسلے میں کافی حد تک کام مکمل کر لیا گیا اور آئندہ ایک دو ماہ میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی اساتذہ کو مستقل کر دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں