241

الیکشن کمیشن نےآئندہ عام انتخابات 2018 میں ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز پر80 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

عام انتخابات 2018 کے لیے الیکشن کمیشن نے انتخابی سامان کی خریداری کے لئے ٹینڈر نوٹس جاری کردیا ہے جس کے تحت انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 80 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے اور ہر انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 4 کیمرے لگائے جائیں گے جب کہ ایک کیمرہ پولنگ اسٹیشن کی راہداری اور 3 کیمرے پولنگ بوتھوں پر نصب ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 80 ہزار سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ آئی پی ڈے اینڈ نائٹ ویژن کیمرے، 20 ہزار ریکارڈنگ ڈیوائسز،20 ہزار یوپی ایس اور مانیٹرنگ ڈسپلے بھی خریدی جائیں گی۔ٹینڈر نوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن ایک لاکھ 30 ہزار بیلٹ باکس، 15 لاکھ 38 ہزار پلاسٹک سیلزاور2 لاکھ 91 ہزار فولڈ ایبل اسکرینڈ آف کامپارٹمنٹس بھی خریدے گا جب کہ انتخابی مواد کی خریداری کے لئے پیشکشیں انکم سیلز ٹیکس شعبوں سے رجسٹرڈ فرموں اور سپلائرز مینو فریکچرزسے مانگی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں