423

 آ غاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک چترال کے ذمہ داروں کا سیلاب سے متاثرہ علاقے موڑکہو کا دورہ

چترال ( بشیر حسین آزاد ) آ غاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک چترال کے ذمہ داروں نے ہفتے کے روز فوکس ہیو منٹرین اسسٹنس کے زیر انتظام سیلاب سے متاثرہ علاقے موڑکہو کا دورہ کیا ۔ ریجنل سپورٹ پروگرام منیجر اے کے آر ایس پی سردار ایوب ، فوکس ہیومنٹیرین اسسٹنس کے ڈسٹرکٹ منیجر امیر محمد ، آغا خان پلاننگ اینڈ بلڈنگ سروس پاکستان کے آرپی ایم محمد کرم ،آخان ہیلتھ سروس پاکستان کے ڈاکٹر نذیراس موقع پر موجود تھے ۔ موڑکہو میں سابق ناظم حاجی حسین شاہ کی زیر صدارت کمیونٹی ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ قدرتی آفات کو روکا نہیں جا سکتا ۔ اور حالیہ سیلاب میں موڑکہو میں جو جانی نقصانات ہوئے ہیں ۔ اُس پر انتہائی افسوس ہے ۔ بجلی ، پانی اور سڑ کوں کا نظام درہم بر ہم ہو چکا ہے ۔اور ہمارے پاس ان نقصانات کے تمام ریکارڈ موجود ہیں ۔ لیکن ان پر کام تب ہی کیا جا سکتا ہے ۔ جب سڑکیں مکمل طور پر بحال ہوں ۔ انہوں نے انتہا ئی جوش اور جذبے سے سیلاب زدہ لوگوں کی خدمت کرنے پر تمام رضا کاروں کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ فوکس کے اسٹا ک پوائل میں اضافہ کیا جائے گا ۔ تاکہ کسی بھی قسم کے سامان کی کمی نہ رہے ۔ریجنل پروگرام منیجر سردار ایوب نے کہا ۔ کہ چترال کی پوری انفراسٹرکچر رضاکارانہ جذبے کے تحت اپنی مدد آپ کے ذریعے ہی انجام پاتے رہے ہیں ۔ اس لئے ہمیں چاہیے ۔ کہ صرف حکومت یا غیر سرکاری اداروں سے مدد کی توقع رکھنے کی بجائے بلا وقت ضائع کئے بحالی کے اقدامات کا آغاز خود سے کریں ۔ اور سب سے اہم کام اس وقت پینے کا پانی اور آبپاشی کی نہریں ہیں ۔ جنہیں کم سے کم وقت میں بحال کرنے کیلئے کوششیں کرنی چاہیں ۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ۔ کہ بتدیج چترالی کمیونٹی دوسروں پر انحصار کرنے کی طرف جا رہا ہے ۔ جو کہ قوم کیلئے ا نتہائی خطرناک ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اُن کے مسائل پر توجہ دی جائے گی ۔ اور وہ وسائل مہیا کئے جائیں گے ۔ جو کمیونٹی کو دستیاب نہیں۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بیرونی ڈونرز سے رابطے جاری ہیں ۔اور اس سلسلے میں عنقریب ڈونرز کی ٹیم چترال اور موڑکہو کی وزٹ کرے گی ۔انہوں نے کہا ۔ کہ حالیہ سیلاب کے نقصانات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ زندگی گزارنے کے لئے جتنی بھی انفراسٹرکچر زکی ضرورت ہے ۔ وہ سب تباہ ہو چکے ہیں ۔ ڈاکٹر نذیر نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ۔ کہ سیلاب زدہ لوگوں کو اپنی صحت پر بہت توجہ دیا جانا چاہیے ۔ اور اے کے ایچ ایس اپنی ذمہ داریوں سے ہرگز غافل نہیں ہے ۔ اس حوالے سے پہلے بھی اقدامات کئے جا چکے ہیں ۔ محمد کرم نے اپنے خطاب میں اس بات کا اظہار کیا ۔ کہ چترال میں واسپ کی چایس سکیمیں سیلاب کی نذر ہو چکی ہیں ۔ تاہم اُن کی بحالی کیلئے مصروف عمل ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جو کام کمیونٹی خود کر سکتی ہے ۔ وقت ضائع کئے بغیر اُس کو انجام دے ۔ نو منتخب ناظم جاوید حسین ،سابق ناظم محمد ایوب ، محبوب الرحمن ، سابق منیجر ظہیرالدین ، نعمان ، شیر جوان ،جماعتی خان اورحاجی حسین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ موڑکہو کا موجودہ سیلاب زدہ علاقہ مستقبل میں بھی رہنے کے قابل نہیں ہے ۔ اس لئے حکومت کاغلشٹ میں متبادل رہائشی انتظام کرے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں کئی انسانی جانیں مذید ضائع ہونے کا اندیشہ ہے ۔ انہوں نے سیلاب کے دوران زبردست خدمت کرنے پر الخدمت فاونڈیشن ،فوکس اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں