230

چترال میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

خیبر پختونخوا کے ضلع چترال اور اس کے گرد نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔پیر کے روز چترال اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دکانوں اور گھروں سے باہر کھلے میدانوں میں نکل آئیں۔زلزلہ پیما مرکز  کے مطابق چترال اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 83 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکزچترال سے 55 کلومیٹر دور مغربی علاقہ تھا۔انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں