352

تیرہ سالہ طالبہ مبینہ طور پر تشدد سے جاں بحق، شیر قلعہ گرلز مڈل سکول کی ملازمہ گرفتار

گلگت:نیوزبائی پامیرٹائمز/ گورنمںٹ گرلز مڈل سکول شیر قلعہ کی تیرہ سالہ طالبہ رفعت، دختر بابر خان، مبینہ طور پر سکول ملازمہ (گریڈ ون) کی تشدد سے جان بحق ہوگئی۔ والدین کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تیرہ سالہ طالبہ کو مبینہ طور پر سکول کی گریڈ ون نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ آج کمبائنڈ ملٹری ہسپتال گلگت میں بچی کی موت واقع ہو گئی۔  بچی کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ بچی کی موت تشدد کی وجہ سے ہوئی ہے۔ بچی کی نعش کو پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد آبائی گاوں شیر قلعہ، تحصیل پونیال، میں دفنا دیا گیا ہے۔ پولیس نے بچی کے والدین کی درخواست پر سکول ملازمہ کو گرفتار کیا ہے، اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔دوسری طرف، دیگر ذرائع نے قتل کے تاثر کو رد کرتے ہوے کہا ہے کہ موت تشدد کی وجہ سے نہیں ہوئی۔ اور یہ کہ مرحومہ پہلے سے بیمار تھی۔یاد رہے کہ سکول کے اندر بچوں پر تشدد پاکستانی قانون کے مطابق قابلِ تعزیر جرم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں