548

ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسرار اللہ کا دروش ہسپتال کا دورہ

چترال(نمائندہ  )ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسرار اللہ نے منگل کے روز دروش ہسپتال کا دورہ کیا ،جہاں پر دروش کے ایک نمائندہ وفد نے رضیت باللہ کی قیادت میں ڈی ایچ او سے ملاقات کی اور مختلف اُمور پر اُن سے تبادلہ خیال کیا جبکہ ہسپتال میں8کروڑ روپے سے جاریImage may contain: 1 person, standing and outdoorتعمیرات کا بھی جائزہ لیاگیا اور گذشتہ دنوں جان بحق ہونے والے کیس کا جائزہ لیا گیا۔ڈی ایچ او نے وفد کو بتایا کہ ایمبولینس کے لئے 55لاکھ روپے ٹویوٹا کمپنی کو مل چکی ہے بہت جلدہسپتال کے لئےجدید ایمبولنس مہیا ہوگا جبکہ جنریٹر اور ٹرانسفارمرکے لئے مزید25لاکھ روپے جلد فراہم کرانے کے لئے وہ اپنی کوشش کرینگے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں