183

گلگت بلتستان نے شندور پولو فیسٹیول کو برابری کی سطح پر منانے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

گلگت ( وقائع نگار خصوصی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے شندور پولو فیسٹیول کو برابری کی سطح پر منانے کیلئے ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ، جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین انعقاد کیلئے چار الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دیکر ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ حسین علی کو رابطہ کنوینئیر مقرر کر دیا گیا ہے ۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اکیس جولائی سے 23جولائی چترال میں تین روزہ پولو فیسٹیول کو برابری کی سطح پر منانے کیلئے ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان کی سربراہی میں راجہ جہانزیب ، برکت جمیل ، فدا خان ، سکندر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیکر سختی سے ہدایات دئیے ہیں کہ شندور میں ہونے والے تین روزہ فیسٹیول کو بہتر انداز میں منانے کیلئے جی بی پولو ٹیم اور گھوڑوں کے حوالے سے بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں جائیں جس میں دیگر اخراجات سمیت جی بی پولو ٹیم کھلاڑیوں کی سلیکشن سمیت گھوڑوں سمیت دیگر کھلاڑیوں کے مسائل سے سفارشات تیار کئے جائیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے تین روزہ پولو فیسٹیول کو برابری کی سطح پر منانے اور جی بی پولو ٹیم کے مسائل کے حوالے سے بر وقت آگاہی کیلئے چار الگ الگ کمیٹیاں بھی تشکیل دی ہیں اور چاروں کمیٹیوں سے رابطوں کیلئے ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ جی بی حسین علی کو کو آرڈنیٹر مقرر کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں