210

گند م سپلا ئی کے ٹھیکوں کو شفاف طریقے سے ٹینڈر کروا رہے ہیں/ محمد شفیق

گلگت/صو با ئی وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا ہے کہ گند م سپلا ئی کے ٹھیکوں کو شفاف طریقے سے ٹینڈر کروا رہے ہیں ۔ٹینڈر کے عمل میں کو ئی بے ضا بطگی نہیں ہو گی ۔جو ٹھیکیدار مطلو بہ شرائط پر اتر ے گا اسے ٹھیکہ دیا جا ئے گا ۔ہماری کوشش ہے کہ گلگت بلتستان میں گندم کی کوئی کمی نہ ہو ۔انہو ں نے کہا کہ صو با ئی حکو مت عوام کو ریلیف دینے کیلئے مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے ،عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور نہ ہی ما یوسی ہوں ۔گندم کا ایک ایک دانہ گلگت بلتستان کے گا ؤں گا ؤں تک پہنچا کے دم لیں گے ۔گندم بلیک میں فروخت کر نے کا زما نہ گزر گیا ہے ۔ حکو مت عوام کے فلا ح و بہبود کیلئے کام کررہی ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ حلقے کا دورہ مکمل کر کے آ یا ہوں ۔ عوام ہم سے مطمئن ہیں تر قیا تی منصوبہ کو بروقت مکمل کیا جا رہا ہے ، بہت سارے بڑے منصو بوں پر اگلے سال کام کا آغاز ہو رہا ہے ۔اس سال کی ADPمیں اربوں کے منصوبے رکھے گئے ہیں جن کے مکمل ہو نے کے بعد مسائل میں نما یاں کمی واقع ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں