212

ماں کی عظمت کوسلام ،بیٹی کوبچانے کی خاطردریائے سوات میں چھلانگ لگاکربچالیا،خودزندگی ہارگئی

سوات کے مختلف علاقوں میں خواتین سمیت تین افراددریائے سوات میں گرنے سے خاتون سمیت دوافرادجابحق ہوگئی ۔پولیس کے مطابق کالام کے نواحی علاقہ پیشمال میں ماں اوربیٹی کپڑے دھونے دریائے سوات کے کنارے نکلے تھے اسی دوران نسیم اخترکپڑے دھوتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے دریائے سوات میں گرگئی ماں نے بچی کوبچانے کے لئے دریامیں چھلانگ لگاکرانہیں بچالیالیکن خودزندگی کی بازی ہارگئی جن کی لاش نکلاکرورثاء کے حوالے کردیاجبکہ ان کی بیٹی کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا۔ایوب پل کے قریب 20سالہ نوجوان عطاء اللہ ولدسلطان روم گرمی کازورکم کرنے کی غرض سے دریامیں نہاتے ہوئے ڈوپ گیاجس سے ان کی موت واقع ہوئی تاہم آخری اطلاعات تک ان کی لاش کی تلاش جاری تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں