356

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چترال کی طرف خوش قسمت اسیروں اور ان کے خوش نصیب اہل خاندان دوست احباب کو مبارک باد

چترال (نمائندہ )امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع چترال مولنا حسین آحمد نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بلاآخر اللہ کے فضل واحسان سے اسیران ختم نبوت رہا ہوگئے خوش نصیب اسیران ختم نبوت کی رہائی کی خبر کے ساتھ چترال کے طول وعرض میں خوشی کی لہر دوڑ گئی چترال کی معلوم تاریخ کے یہ خوش نصیب قیدی تکالیف اور مشقت کو سہنے کے بعد اللہ کے فضل واحسان سے رہا ہوگئے ہیں۔سب سے پہلے ان خوش قسمت اسیروں اور ان کے خوش نصیب اہل خاندان دوست احباب کو مبارک ہو۔عالمی مجلس تحفظ نبوت ضلع چترال اسیران ختم نبوت کی رہائی کے لئے تمام کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان تمام فرد، افراد ،جماعت،محکموں اور کرداروں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے زبان سے، قلم سے، تعلق وتعارف سے، مشوروں سے دعاؤں نیک تمناؤں سے اپنے اپنے انداز اور اختیار کے مطابق کردار ادا کیا۔خصوصیت کے ساتھ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ڈیرہ اسمعٰیل خان کا شکریہ اداکرتی ہے جنہوں نے نازک مشکل وقت میں ڈیرہ اسمعیل خان میں انکا والہانہ استقبال کیا مہمان نوازی کی مثال قائم کی،قید کے دوران ہمدرد دوستوں کا کردار ادا کیا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چترال اس واقعہ میں اہلیان چترال کے جذبہ ایمانی عشق رسولؐ کے پاکیزہ مقدس جذبوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں